پاکستان کی سلامتی کیلئے را نیٹ ورک کا خاتمہ ناگزیر ہے، امیر پٹی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پر تین جنگیں مسلط کرنے کے ساتھ اس کی سلامتی اور بین الاقوامی وقار کا دشمن بھارت ‘پاکستان کے وجود سے بری طرح خائف ہے اور ہمہ وقت اسے مٹانے کیلئے سازشیں کرتا رہتا ہے آج بھی پاکستان دہشتگردی ‘ بد امنی ‘ عدم استحکام ‘ معاشی بدحالی اور مجرمانہ سرگرمیوں کے جس عذاب سے دوچار ہے اس کے پیچھے بھارت اور ”را“ کا ہی ہاتھ کارفرما ہے۔

محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد وچیئرمین امیر پٹی ‘ فاروق کمال ‘ اسلم خان ‘ سلیمان راجپوت ‘ راجہ انور ایڈوکیٹ ‘ اقبال ٹائیگر ‘ اقبال چاند ‘ میڈم انیتا ‘ میڈم تبسم ناز و دیگرنے جی ایچ کیو میں کورکمانڈرز میں پاکستان میں ”را“ کی سرگرمیوں کے نوٹس اور اس کیخلاف انٹیلی جنس آپریشن تیز کرنے کی آرمی چیف کی ہدایت کو پاکستان کی سلامتی کیلئے ناگزیر و خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیشتر سیاسی ومذہبی تنظیموں ‘ لینڈ مافیا ‘ بھتہ مافیا ‘ منشیات و اسلحہ فروشوں ‘ ٹارگیٹ کلرز اور جرائم پیشہ عناصر کو بھارتی سرپرستی و ”را“ کی معاونت حاصل ہے۔

اسلئے آپریشن ضرب عضب کا دائرہ پورے ملک میں پھیلانے کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان کی سلامتی کے دشمن بھارت کے مذموم مقاصد اور بدنام زمانہ دہشتگرد ایجنسی ”را“ کی پاکستان کےخلاف سازشوں کو ناکام بناکر ملک و قوم کے مستقبل کو محفوظ بنایا جاسکے۔

Karachi News

Karachi News