پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے انگلینڈ کے 16 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

England

England

لندن (جیوڈیسک) پاکستان کے خلاف یو اے ای میں سیریز کے لئے انگلینڈ کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے، جیمز ٹیلر، ایلکس ہیلز اور ظفر انصاری کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ آل راؤنڈر بین اسٹوکس ون ڈے اور ٹی ٹونٹی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہونگے۔

پاکستان کے خلاف یو اے ای میں 13 اکتوبر سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لئے ایلسٹر کک کو انگلینڈ کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔ ایشیز سیریز جیتنے والی ٹیم کے اوپنر ایڈم لائتھ کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔

انگلینڈ کے 16 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ میں جیمز ٹیلر اور ایلکس ہیلز کی واپسی ہوئی ہے، کاؤنٹی چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے لیگ اسپنر ظفر انصاری کو پہلی بار سلیکٹرز نے صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیا ہے۔

ٹیسٹ اسکواڈ میں جونی بئیر سٹو،لائم پلنکٹ اور عادل رشید بھی شامل ہیں، انگلینڈ کے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی اسکواڈ کی قیادت اوئن مورگن کریں گے، آل راؤنڈر بین اسٹوکس ون ڈے اور ٹی ٹونٹی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہونگے۔