عبدا لستار ایدھی پاکستان کا اثاثہ ہیں ، دکھی انسانیت کے لیے اُن کی خدمات مشلِ راہ ہے ! طاہر حسین سید

S.Tahir Hussian

S.Tahir Hussian

سندھ (اسٹاف رپورٹر ) سابق صدر اور چئیر مین آل پاکستان مسلم لیگ پرویز مشرف نے ملک کے معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی گرا قدر خدمات کوسراہتے ہوئے نیک خواہشات کا پیغام اور پھولوں کا گلدستہ بھجوایا آل پاکستان مسلم لیگ کے سینئیر رہنما طاہر حسین سید کی سربراہی میں چار رکنی وفد نے ممتاز سماجی رہنما عبدا لستار ایدھی کو پرویز مشرف کی جانب سے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اس موقع پر انہوں نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عبدالستار ایدھی پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں جنہوں نے پاکستان کیلئے ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں انسانیت کی بے لوث خدمت کی ہے ۔

پاکستان کا نام روشن کیا ہے اور دنیا کو چاہئیے کہ اُن کی خدمات کے صلے میں اِنھیں نوبل انعام سے نوازا جائے بعد ازا عبدالستار ایدھی اور اُن کے صاحب زادے فیصل ایدھی نے سابق صدر پرویز مشرف کا شکریہ ادا کیا ۔