وفاق سندھ میں رینجرز کیلئے آئینی اختیارات استعمال کرے، ایاز پلیجو

Ayaz Latif Palijo

Ayaz Latif Palijo

حیدر آباد (جیوڈیسک) قومی عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ وفاق سندھ میں رینجرز کے لئے اپنے آئینی اختیارات کا استعمال کرے۔

حیدرآباد میں پریس کانفرنس کے دوران ایاز لطیف پلیجو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی رینجرز کو اختیارات نہ دیکر کراچی کے امن کوداؤ پر لگانا چاہتی ہے۔ ڈاکٹرعاصم سے ملنے والے شواہد سے پیپلزپارٹی کو خطرہ ہے۔

ایازلطیف کاکہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کراچی آپریشن میں رکاوٹ نہ ڈالے انہوں نے کہا کہ رکاوٹیں دورنہ ہوئیں تو احتجاج ، ہڑتال اور پھراسمبلی کا گھیراؤ کرینگے۔ ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ پیپلزپارٹی سندھ کے عوام کا حقوق کا تحفظ چاہتی ہے یا پھر منطور کاکا، ثاقب سومرو اور انور مجید کا۔