دہشتگردوں کیخلاف سندھ بھر میں آپریشن شروع کر دیا ہے، قائم علی شاہ

 Qaim Ali Shah

Qaim Ali Shah

خیرپور (جیوڈیسک) وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کراچی سمیت سندھ بھر میں آپریشن شروع کیا گیا۔

شاہ عبداللطیف یونی ورسٹی کے 8 ویں سالانہ کانووکیشن کی تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہشہر قائد میں پہلے لوگ نماز پڑھ کر گھروں سے باہر نکلتے تھے کہ پتا نہیں زندہ لوٹیں گے کہ نہیں، لیکن اب یہ خوف ختم ہوگیا ہے۔

سید قائم علی شاہ نے کہا کہ ملک میں زیادہ تر مارشل لاکی وجہ سے تعلیم تباہ ہوئی، 9 ہزار اسکول بند تھے جنہیں کھولنا سندھ حکومت کے لیے چیلنج تھا،ہر ڈسٹرکٹ کے ہیڈکوارٹرز میں یونی ورسٹیز کے کیمپس بنائے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں امن و امان قائم کر نے کے حوالے سے وزیراعظم نواز شریف نے سندھ حکومت کے اقدامات کو سراہا ہے۔