پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے سیکریٹری مالیات رانا احسان کے والد کے چہلم کا انعقاد

PML-N Karachi

PML-N Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے سیکریٹری مالیات رانا احسان کے والد کی چہلم کی تقریب ان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی جس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنمائوں کے علاوہ شہر کی ممتاز سیاسی و سماجی عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

جن میں سنیٹر سلیم ضیاء ،سابق رکن قومی اسمبلی کنور قطب الدین ،متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی ساجد احمد ،علی اکبر گجر ،زین انصاری ،ملک ایوب اعوان ،حاجی شفیع جاموٹ ،حاجی امین مانا ،حاجی چن زیب ،راجہ عبداللہ ،اظہر ہمدانی اور دیگر شامل تھے ،اس موقع پر پیر فیاض الحسن حق باہو والے نے مرحوم کی ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا کرائی۔
جاری کردہ :۔ میڈیا سیکریٹری