پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت کے زیر اہتمام یوم دفاع پاکستان کے موقع پر کراٹے کے مقابلہ جات کا انعقاد

Karate Competition

Karate Competition

کویت (محمد عرفان شفیق) پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت کے زیراہتمام دفاع پاکستان کراٹے کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ کراٹے مقابلہ جات کی اختتامی تقریب کے میں ڈاکٹر جہانزیب صدر عوامی نیشنل پارٹی کویت، معروف بزنس مین اور پاکستان قرأت و نعت کونسل کویت کے سرپرست اعلیٰ شمشاد خان تنولی، پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت کے ڈائریکٹر جنرل محمد عرفان عادل، صدر پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت مقبول احمد، نائب صدر محمد یونس شاہد، ایگزیکٹو ممبران، محمد عمران خان اور وسیم باجوہ نے شرکت کی، جہنوں نے کھلاڑیوں میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرجہانزیب صدر اے این پی کویت اور شمشاد خان تنولی سرپرست اعلیٰ PQNCKنے پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت کی اس کاوش کو سراہا اور کہا کہ جذبہ دفاع وطن کے مناسبت سے ایسے مقابلوں کا انعقاد خوش آئند ہے اور یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے کراٹے کے مقابلے کروانے پر پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ محمد عرفان عادل بانی و ڈائریکٹرجنرل PSA نے کہا کہ کراٹے کے مقابلہ جات نوجوانوں میں ذہنی و جسمانی نشو و نما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

Karate Competition

Karate Competition

مقبول احمد صدر PSA اور محمد یونس شاہد، نائب صدر PSA نے کہا کہ پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت مستقبل میں بھی ایسے مقابلہ جات کا انعقاد کرتی رہے گی، اس لحاظ سے پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت کھیلوں اور صحتمندانہ سرگرمیوں کے فروغ میں کویت میں ایک منفرد مقام رکھتی ہے۔ ساجد حسن، انسٹرکٹر مارشل آرٹ اور PSAایگزیکٹو ممبر نے ان مقابلوں کو خوش آئند اور حوصلہ افزاء قرار دیا اور کہا کہ کراٹے کے مقابلہ جات کرانے سے بچوں کے شوق میں مزید اضافہ اور انکی حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور مرحلہ وار بنیاد پر اسکا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے گا۔آخر میں کھلاڑیوں میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں اور کھلاڑیوں کی تواضع ریفریشمنٹ سے کی گئی۔