پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت کے زیر اہتمام محمد ریاض چوہدری میموریل ٹی 20 کرکٹ کپ کا انعقاد

M Riaz Chaudhary Memorial T20 Cricket Cup

M Riaz Chaudhary Memorial T20 Cricket Cup

کویت (محمد عرفان شفیق) پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت کے زیر اہتمام محمد ریاض چوہدری میموریل ٹی 20 کرکٹ کپ گزشتہ جمعة المبارک 27 جنوری 2017 کو منہاج (القدیر) گراونڈ خیطان میں FCC اور Kandy Boys کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔

ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے Kandy Boys کی ٹیم نے مقررہ 20 اووروں میں 193 رنز سکور کیے جو کہ FCC کی ٹیم نے سہیل کی عمدہ بیٹنگ کی وجہ سے 20ویں اوور میں مطلوبہ ٹارگٹ 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

M Riaz Chaudhary Memorial T20 Cricket Cup

M Riaz Chaudhary Memorial T20 Cricket Cup

میچ کے بعد تقریب تقسیم انعامات ہوئی، جس میں پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت کے بانی و ڈائریکٹر جنرل محمد عرفان عادل، نائب صدر محمد یونس شاہد، ایڈوائزر محمد عرفان شفیق، پاکستان قرأت و نعت کونسل کویت کے سرپرست اعلیٰ شمشاد خان تنولی، ANPکویت کے صدر ڈاکٹر جہانزیب، PQNCKکے ایگزیکٹو ممبر بابر حسین پرنس، نعیم شاہ ، شایقین کرکٹ اور دیگر عمائدین نے شرکت کی۔

اس موقع پر محمد عرفان عادل نے محمد ریاض چوہدری کی کویت میں کرکٹ کے حوالے سے خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کی بے مثال خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ PSAکے نائب صدر محمد یونس

M Riaz Chaudhary Memorial T20 Cricket Cup

M Riaz Chaudhary Memorial T20 Cricket Cup

شاہد نے کہا ہم مستقبل میں بھی ایسے ایونٹس کا انعقاد کرتے رہیں گے۔ PSAایڈوائزر محمد عرفان شفیق نے کہا کہ آج کے ایونٹ کا مقصد ریاض چوہدری کی کویت میں کرکٹ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

پاکستان قرأت و نعت کونسل کویت کے سرپرست اعلیٰ شمشاد خان تنولی نے کہا کہ وہ پاکستان سپورٹس ایسوسی ایشن کویت کو میموریل کپ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیںاور ریاض چوہدری کی کویت میں کرکٹ کیلیے خدمات ناقابل بیان ہیں۔ANPکویت کے صدر ڈاکٹر جہانزیب

نےPSAکی پوری ٹیم کو کامیاب میموریل کپ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ اُنھوں نے کہا کہ PSAکویت میں کھیلوں اور صحتمندانہ سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہی ہے اور مستقبل میں بھی اسی سلسلے کو جاری رکھیں گے۔

M Riaz Chaudhary Memorial T20 Cricket Cup

M Riaz Chaudhary Memorial T20 Cricket Cup

اسکے بعد تقسیم انعامات میں مین آف دی میچ ٹرافی FCCکے سہیل نے اپنی 74رنز کی بہترین اننگز کی بدولت حاصل کی جبکہ رنرأپ ٹرافی Kandy Boysکے کپتان محمد فاضل اور وننگ ٹرافی FCCکے کپتان مدثر اقبال نے معزز مہمانوں سے وصول کی۔

تمام کھلاڑیوں اور میچ آفیشلز میں تعریفی سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کئے گئے۔ آخر میں PSAکے نائب صدرمحمد یونس شاہد نے تمام معزز مہمانوں اور کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا اور مرحوم محمد ریاض چوہدری کیلیے دعائے مغفرت کی۔