سندھ اسپورٹس بورڈ قائد اعظم اسپورٹس ڈے ایک پہجیہ سائیکل ریس 2016

Prize Distribution Ceremony

Prize Distribution Ceremony

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو خةراج عقیدت پیش کرنے کے لئے محکمہ کھیل کے تعاون سے ایک پہیہ سائیکل ریس کا اہتمام کیا گیا ہل پارک شہید ملت روڈ پر ہونے والی اس ریس کو ملنگ رحمت نے جیت کر10 ہزار روپے کا نقد انعام حاصل کیا۔ دوسری پوزیشن حاجی انور جبکہ تیسری پوزیشن پر محمد رمضان رہے جنہوں نے بالترتیب7ہزار اور5 ہزار روپے کا نقد انعام حاصل کیا۔

مہمان خصوصی ڈائریکٹر اسپورٹس شہزاد پرویز بھٹی نے کھلاڑیوں سے خطاب کے دوران کہا کہ ون ویلنگ سائیکل ریس تمام دنیا میں کھیلا جانے والا ایک مقبول کھیل ہے لیکن پاکستان میں اس کے فروغ کے لئے سنجیدہ کوششیں نہیں کی جارہی ہیں محکمہ کھیل نے اب ون ویلنگ کو مقبول بنانے کا بیڑا اٹھایا ہے اور انشاء اللہ ہت جلد محکمہ کھیل کی کوششوں سے اس کھیل کو پاکستان میں پذیرائی ملے گی۔ چیف کوچ ملک ملنگ بلوچ نے ڈائریکٹر اسپورٹس شہزاد پرویز بھٹی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ون ویلنگ سائیکل ریس میں ہر سطح پر ہم سے بھرپور تعاون کیا ہے جس کہ ہم شکر گزار رہیں گے بعد ازاں شہزاد پرویز بھٹی نے فاتح کھلاڑیوں میں نقد انعامات اور میرٹ سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔

سلیم عارف
پی آر او
0345-2977708