سندھ اسپورٹس بورڈ اینڈ یوتھ افیئر جشن آزادی اسپورٹس فیسٹیول

Jashan e Azadi Spots Festival

Jashan e Azadi Spots Festival

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ کھیل حکومت سندھ کے تحت جشن آزادی اسپورٹس فیسٹیول ضلع حیدرآباد کے سلسلے میں جوڈو بوائز اینڈ گرلز ایونٹس حیدرآباد نے اپنے نام کر لیا۔ ڈسٹرکٹ جوڈو ایسوسی ایشن کی زیر نگرانی گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج میں منعقدہ جشن آزادی اسپورٹس فیسٹیول حیدرآباد جوڈو ایونٹ بوائز کیٹیگری میں حیدرآباد نے 55پوائنٹس کے ساتھ پہلی ،ٹنڈو الہیار نے 35پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور بدین نے 22پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔40کلو گرام کے مقابلے میں حیدرآباد کے سلمان پہلے ،ٹنڈو الہیار کے پرشان نے دوسری اور کوٹری کے مزمل نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔50کلو گرام کے مقابلے میں حیدرآباد کے محمد رحمانی پہلے ،بدین کے حبیب اللہ دوسرے اور کوٹری کے محمد انیب تیسری پوزیشن حاصل کی۔60کلو گرام کے مقابلے میں ٹنڈوالہیار کے بسم اللہ نے پہلی ،حیدر آباد کے جمال مصطفی نے دوسری اور بدین کے عبداللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اوپن ویٹ میں حیدرآباد کے محمد عمران ،ٹنڈو الہیار کے محمد زاہد اور بدین کے رحیم نے بالترتیب پہلی ،دوسری اور تیسری پوزیشن اپنے نام کی ۔گرلز ایونٹ میں حیدر آباد نے 45پوائنٹس کے ساتھ پہلی ،ٹنڈو الہیار نے 26پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور کوٹری نے 22پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔انفرادی مقابلوں کی 40کلو گرام کیٹگری میں حیدرآباد کی افنان پہلی ،ٹنڈو الہیار کی کنیز زہرہ نے دوسری اور کوٹری کی فروا نے تیسری پوزیشن ھاصل کی۔48کلو گرام کیٹگری میں حیدرآباد کی انش نے پہلی ،کوٹری کی ازلفہ نے دوسری اور ٹنڈو الہیار کی فاطمہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

52کلو گرام کیٹگری میں حیدرآباد کی نور العین پہلے ،ٹنڈو الہیار کی عریبہ دوسرے اور کوٹری کی ثوبیہ تیسرے نمبر پر رہیں چمپئن شپ کے اختتام پر مہمان خصوصی نعمان شیخ نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔قبل ازیں مہمان خصوصی سماجی رہنماء نعمان شیخ نے ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر حیدر آباد ارشاد علی مخدوم کے ہمراہ رنگا رنگ تقریب میں جشن آزادی اسپورٹس فیسٹیول حیدرآباد کا افتتاح کیا اس موقع پر کھیلوں سے وابستہ شخصیات کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد بھی افتتاحی تقریب میں موجود تھی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نعمان شیخ نے سند اسپورٹس بورڈ اینڈ یوتھ افیئر کو حیدرآباد میں کھیلوں کے شاندار ایونٹس کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہاکہ ایسی تقریبات سے نہ صرف صحت مند سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا بلکہ چھپے ٹیلنٹ کو بھی سامنے لایا جا سکتا ہے۔

اس موقع پر تقریب میں صادق رضا ،شمیم نقوی ،محمد اجمل ،ناصر جونیجو ،خالد بروہی ،اعجاز احمد ،صائمہ خالد ،محمد حسین ،کنزا بلوچ ،عروج فاطمہ ،ناضیہ جبار ،امجد خان بھی موجود تھے ،تقریب میں شریک مہمانوں میں سندھ جوڈو ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد رفیق نے مہمانوں کو اجرک اور ٹوپی کا تحفہ پیش کیا۔
جاری کردہ۔میڈیا کوارڈینٹر