پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن اور فردوس اتحاد کے تحت یوم دفاع اسپورٹس فیسٹیول

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن اور فردوس اتحاد کے زیر اہتمام 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کے موقع پر کھیلوں کی تقریبات کے حوالے سے “یوم دفاع اسپورٹس فیسٹیول “کے نام سے شایان شان تقریبات کا اہتمام کیا ہے۔ فیسٹیول کا افتتاح صبح 9 بجے کمشنر آفس کمیٹی روم میں ربن کاٹ کر کمشنر کراچی اعجاز احمد خان کرینگے۔

اس موقع پر نیشنل بنک اسپورٹس ڈویژن کے سربراہ اویس اسد خان اور کھیلوں سے وابستہ دیگر اہم شخصیات افتتاحی تقریب میں شرکت کرینگے۔

یوم دفاع اسپورٹس فیسٹیول کے آرگنائزر حاجی غلام محمد خان نے فیسٹیول کی تفصیلات بتا تے ہوئے کہاکہ یوم دفاع کے موقع پر وطن سے محبت اور حفاظت و سلامتی کے لئے شہر میں صحت مند سرگرمیوں کو اُجاگر کرنے کے لئے “یوم دفاع اسپورٹس فیسٹیول”کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کا افتتاح 6ستمبر 2016ء بروز منگل صبح کمشنر آفس میں کمشنر کراچی اعجاز احمد خان کرینگے۔

تقریبات کے حوالے سے شام 4بجے واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کمپلیکس کورنگی پر شوٹنگ بال ٹورنامنٹ اور رات 8بجے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ برنس روڈ پر باسکٹ بال ٹورنامنٹ منعقد ہونگے جس میں شہر کراچی کی معروف ٹیمیں حصہ لیں گی۔

جاری کردہ:۔ میڈیا کوارڈینٹر