معروف صحافی راشد علی صدیقی کی یاد میں سائیکل ریس 8 مئی کو کراچی میں منعقد ہوگی

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کراچی سائیکلینگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تعاون سے معروف صحافی سجاس کے بانی و صدر راشدعلی صدیقی مرحوم کے نام سے سائیکل ریس مورخہ 8 مئی 2016ء بروز اتوار صبح 9بجے ریلوے اسٹیڈیم پر منعقد ہوگی ۔ریس 50کلو میٹر کا فاصلہ طے کرکے ریلوے اسٹیڈیم پر ہی اختتام پذیر ہوگی ۔ریس کے چیف آرگنائزر و نیشنل بنک آف پاکستان کے اسپورٹس کنسلٹنٹ حاجی غلام محمد خان نے ریس میں شرکت کے خواہش مند کراچی کے 6اضلاع سے تعلق رکھنے والے سائیکلسٹ باران بلوچ اور نذر بلوچ سے رابطہ کریں ۔

ریس کے کامیاب انعقاد کے لئے ایک آرگنائزنگ کمیٹی حاجی جلیل کی قیادت میں تشکیل دی گئی ہے جس میں شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے انفارمیشن آفیسر محمد ارشد ،کے ڈی اے آفیسرز کلب کے اسپورٹس سیکریٹری محمد نسیم ،نیشنل بنک کے پبلک ریلیشن آفیسر عظمت اللہ خان اور عبدالرزاق شامل ہیں ۔ریس کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے 6 مئی 2016ء بروز جمعہ 3بجے دوپہر ADIGٹریفک پولیس طاہر احمد نورانی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوگا جس میں ٹریفک پولیس افسران اور معروف رضاکار تنظیم ایدھی ٹرسٹ کے نمائندے شریک ہونگے ۔