پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مشتاق احمد میموریل سائیکل ریس 5 اگست کو منعقد ہو گی

Cycle Race

Cycle Race

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سند اور کراچی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے سابق صدر و ڈائریکٹر سندھ اسپورٹس بورڈ مشتاق احمد مرحوم کی دوسرے برسی کے موقع پر مشتاق احمد میموریل سائیکل مورخہ 5 اگست 2016ء بروز جمعہ منعقد ہوگی یہ اعلان پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اور نیشنل بنک آف پاکستان کے اسپورٹس کنسلٹنٹ حاجی غلام محمد خان نے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ سائیکل ریس 30 جولائی کو منعقد ہونا تھی مگر سائیکلنگ ایسوسی ایشن کی بیچ گیمز میں مصروفیات کی وجہ سے اب یہ ریس 5 اگست کو منعقد ہوگی انہوں نے سائیکل ریس کے لئے چیف کوارڈینٹر بلدیہ کورنگی کے ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن محمد ارشد اور آرگنائز نگ سیکریٹری با ران بلوچ کو نامزد کیا ہے۔

جاری کردہ ۔میڈیا کوارڈینٹر