یکم مئی کوکراچی میں منعقدہ یوم مئی سائیکل ریس ملتوی،سائیکل ریس 8 مئی کو منعقدہ ہوگی

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے یکم مئی کو منعقدہ ہونے والی “یوم مئی سائیکل ریس “بوجہ قومی سائیکلنگ چمپئن شپ جوکہ لاہور میں منعقد ہورہی ۔ملتوی کردی گئی اب یوم مئی سائیکل ریس کا انعقاد مورخہ 8مئی 2016ء کو منعقد ہوگی ۔

سائیکل ریس کے چیف آرگنائزر حاجی غلام محمد خان نے اعلان کیا ہے کہ یوم مئی سائیکل ریس کے انعامات معروف اسپورٹس جرنلسٹ اور سجاد کے صدر راشد علی مرحوم کے نام سے دیئے جائیں گے ۔