پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن نے 20 ویں قائد اعظم اسپورٹس ایوارڈ کے لئے ناموں کا اعلان کر دیا

PAKISTAN SPORTS WELFARE ASSOCIATION

PAKISTAN SPORTS WELFARE ASSOCIATION

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل حاجی غلام محمد خان نے 20 قائد اعظم اسپورٹس ایوارڈ کے لئے ناموں کا اعلان کر دیا۔ تقسیم ایوارڈ کی تقریب مورخہ 7 جنوری 2017ء بروز ہفتہ مقامی کلب میں منعقد ہوگی کھیلوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات میں وفاقی اسپیشل سیکریٹری داخلہ شعیب احمد صدیقی قائد اعظم اسپورٹس سے نوازیں گے۔

جن شخصیات کو ایوارڈ دیئے جائیں گے ان میں کھیلوں کی معروف شخصیت اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی کے صدر منور رضا کو قائد اعظم گولڈ میڈل جبکہ سابق صوبائی وزیر بلدیات حاجی منور علی عباسی اور بیگم افشاں فاروق ستار کو ان کی کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے اعلیٰ خدمات پر خصوصی ایوارڈز دیئے جائیں گے دیگر میںنیشنل بنک اسپورٹس ڈویژن کے سربراہ اویس اسد خان ، کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر اعجاز فاروقی ،کراچی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سابق صدر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ،ماہ روز بیوٹی پارلر کے ایم ڈی شیخ محمد یوسف ،اصغر علی شاہ اسپورٹس فائونڈیشن کی صدر اسماء علی شاہ ،کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے کونسل رکن نسیم حسین ،سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد ،سند ھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت ،سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اصغر بلوچ ،سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے خازن باران بلوچ ،پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ہاکی کے سیکریٹری پروفیسر رائو جاوید اقبال ، صد ر زاہد شہاب ،سندھ ٹگ وار ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جاوید اقبال ،ٹینس اسٹار رخسانہ عابد،اسپورٹس آرگنائزر سید راحت علی شاہ ،فرح ریاض ،ذہرہ خاتون ،رفعت جہاں ،سید محمد سجاد ،سیدہ ارم بخاری ،پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکریٹری خالد رحمانی ،کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹر ی محمد اجمل ،خازن اعجاز احمد ،سندھ فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری عبدالرحیم بلوچ ،سندھ جوڈو ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد رفیق ،سندھ باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری عبدالناصر ،کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری طارق حسین ،پاکستان سافٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر آصف عظیم ،سندھ کراٹے ایسوسی ایشن کے سیکریٹری عبدالحمید ،کراچی سٹی اسپورٹس ایسوسی ایشن کے صدر محمد اسلم خان ،شطرنج آرگنائزر سعدیہ صدیقی ،ڈسٹرکٹ ایسٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ حاجی محمد الیاس اعوان ،کے ڈی اے آفیسرز کلب کے اسپورٹس سیکریٹری محمد نسیم شامل ہیں۔
جاری کردہ :۔ سیکریٹری اطلاعات
پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن