پاکستان سپرلیگ فائنل کےتمام ٹکٹ فروخت ہوچکے، نجم سیٹھی

Najam Sethi

Najam Sethi

دبئی (جیوڈیسک) پاکستان سپرلیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہاہے کہ پاکستان سپرلیگ فائنل کےتمام ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں، شاہد آفریدی بھی پی ایس ایل کافائنل دیکھنےآئیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کاانعقادٹیم ورک کانتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سپرلیگ فائنل کےتمام ٹکٹ فروخت ہوچکےہ یں، جن کے پاس ٹکٹ نہیں ان سے درخواست ہےکہ وہ اسٹیڈیم نہ آئیں۔

انہوں نے کہا پی ایس ایل کے منافع کا ہم نے جو اندازہ لگایا تھا وہ پورا ہوا ہے، آئندہ برسوں میں یہ منافع مزید بڑھے گا۔

پی ایس ایل کافائنل آج اسلام آبادیونائیٹڈاورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکےدرمیان کھیلاجائیگا، میچ رات نو بجے شروع ہوگا، جسے جیو سوپر براہ راست نشر کرے گا۔