پاک سری لنکا ٹیسٹ تیسرا روز، سری لنکا کی پراعتماد بیٹنگ جاری

Pakistan

Pakistan

گال (جیوڈیسک) پاکستان اور سری لنکاکے درمیان ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا کھیل جاری ہے،، سری لنکا نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنا لئے ہیں۔

پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں تیسرے دن کا کھیل جاری ہے۔

میچ کا پہلا دن بارش کی نظر ہو گیا تھا جبکہ دوسرے روز سری لنکا نے پاکستان کیخلاف دن کے اختتام تک 3 وکٹوں کے نقصان پر178 رنز بنائے۔

سری لنکا کے کوشل سلوا اور کمار سنگاکارا نے نصف سنچریاں سکور کیں ، قومی پیسر وہاب ریاض آئی لینڈرز کی 3 وکٹیں لے کر سرفہرست ہیں۔