پاکستان اور سری لنکا گال ٹیسٹ میں آج آمنے سامنے ہوں گے

Pakistan

Pakistan

کولمبو (جیوڈیسک) کرکٹ کے دو ایشیائی پہلوان سری لنکا اور پاکستان گال اسٹیڈیم میں لگے گا میدان۔ صبح ساڑھے 9 بجے بِگل بجے گا دن چڑھے گا یعنی میدان سجے گا۔

سعید اجمل کی کمی ہو گی یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر کی سخت ڈیوٹی ہو گی۔ کپتان مصباح الحق کو یونس خان پر مان ہو گا بولنگ میں وہاب ریاض کے ساتھ جنید خان ہو گا۔ پروفیسر کی تجربہ کاری دیکھیں گے۔ اظہر علی کی بیٹنگ باری دیکھیں گے۔

ادھر سری لنکا کے پاس جے وردھنے نہیں ٹیم میں سابق کپتان کے پائے کوئی نہیں۔ کمار سنگاکارا کمال دکھائیں گے کپتان میتھیوز کا مان بڑھائیں گے۔ رنگانا ہیراتھ کا ساتھ ہے لنکنز کے پاس گویا اضافی ہاتھ ہے۔