پاکستان کے خلاف بیانات افسوس ناک ہیں: حاجی سیف اللہ قصوری

Haji Saifullah Kasuri

Haji Saifullah Kasuri

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء حاجی سیف اللہ قصوری نے ایم کیو ایم کے قائد کی طرف سے پاکستان کے اہم اداروں کے خلاف بیانات اور پاکستان کے علیٰ ادارے پاک فوج کے خلاف زہر اگلنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے خلاف اس قسم کے بیانات افسوس ناک ہیں اور پاکستان کی بدنامی کا سبب ہے جس پر حکومت کو فوری ایکشن لینا چاہے تھا مگر افسوس حکومتی ترجمان کی زبان پر تالااور فوج کا ردِعمل میں بیان دینا حکومت کی نااہلی کا ثبوت ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء حاجی سیف اللہ قصوری نے مزید کہا کہ ن لیکی ترجمان جو پاکستان کے ٹیکس کے پیسوں پر پل رہا ہے وزیر اطلات وفاق کا ہے مگر پریس کانفرنس صرف عمران خان اور تحریک انصاف کے خلاف ہی کرتا ہے جس کا نام پرویز رشید ہے جو انتہائی جھوٹا اور بزدل ترین انسان ہے جو ملک دشمنو ں کے خلاف پریس کانفرنس کی ہمت نہیں رکھتا، اس کو عمران خان فوبیہ ہو گیا ہے۔