پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کی تنخواہوں کیلئے 48 کروڑ روپے جاری کردیئے

Pakistan Steel Mills

Pakistan Steel Mills

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت خزانہ نے پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کے لئے عید پیکج کی مد میں 48 کروڑ روپے جاری کردیئے ہیں۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مدینہ منورہ خصوصی طور پر بطور چیرمین ای سی سی اسٹیل ملز کے ملازمین کے لئے عید پیکج کی مد میں 48 کروڑ روپے کی منظوری دی۔

وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ اسٹیل ملز کے ملازمین کے لئے عید پیکج کا فیصلہ انسانی ہمدردی کی بناء پر ملازمین کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔