پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 43 ہزار 253 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا

Pakistan Stock Exchange

Pakistan Stock Exchange

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ریکارڈ کی گئی، کاروباری دن کے آغاز میں ہی 200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اختتام پر مارکیٹ 411 پوائنٹس کے اضافے سے 43 ہزار 253 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔

مجموعی طور پر 360 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا جس میں 236 کے حصص کی مالیت میں اضافہ اور 112 میں کمی جبکہ 12 کی مالیت میں تبدیلی نہیں ہو گی۔ حصص کی مالیت میں اضافے کے باعث سرمایہ کاروں کو لگ بھگ 70 ارب روپے کا منافع ہوا۔

سٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق فٹ سی میں پاکستان سٹاک ایکسچینج کی مزید کمپنیاں شامل ہونے سے بیرونی سرمایہ کاری سٹاک مارکیٹ میں دیکھنے میں آ رہی ہے جس کے باعث مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔