پاکستان سٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند

Pakistan Stock Exchange

Pakistan Stock Exchange

کراچی (جیوڈیسک) سٹاک مارکیٹ میں آج حصص کے خریدار حاوی رہے اور انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران 41 ہزار 688 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو بھی چھو گیا۔

مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق، کمپنیوں کے اچھے منافع اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے نے انویسٹرز شیئرز کو خریدنے پر مائل کر دیا۔

رواں سال کے آغاز سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کے انڈیکس میں لگ بھگ 25 فیصد بہتری آئی ہے اور اس کا شمار ایشیاء کے بہترین کارکردگی دکھانے والے شیئرز بازاروں میں ہوتا ہے۔