پاکستان اسٹاک ایکسچینج، 100 انڈیکس میں 531 پوائنٹس کا اضافہ

Pakistan Stock Exchange

Pakistan Stock Exchange

کراچی (جیوڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے مالی سال 2017 میں کھاد پر سبسیڈی جاری رکھنے کی یقین دہانی اور 3 لاکھ ٹن برآمدات کی اجازت کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں فرٹیلائزر کے شیئرز کی مالیت میں اضافہ ہوا جبکہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے نے اسٹاک مارکیٹ میں رجسٹرڈ آئل سیکٹر میں شامل مختلف کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں کو بڑھایا۔

دوسری جانب ٹیکسٹائل سیکٹر کو دیے گئے 180 ارب روپے کے پیکیج نے ٹیکسٹائل سیکٹر میں شامل تمام کمپنیوں کے شیئرز کی مالیت میں اضافے میں مدد دی۔ اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق تاریخ میں پہلی بار کم ترین دورانیئے میں انڈیکس میں 5 ہزار پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔