ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 249 پوائنٹس کی کمی

Pakistan Stock Exchange

Pakistan Stock Exchange

کراچی (جیوڈیسک) ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 249 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، 100 انڈیکس 44 ہزار 551 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

مسلسل تین ہفتے کی زبردست تیزی کے بعد رواں ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سرمایا کاروں نے محتاط رویہ اختیار کیا جبکہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے 20 ماہ کے بعد شرح سود میں اضافہ بھی کر دیا گیا۔ ایک ہفتے کے دوران بیرونی سرمایا کاروں نے اسٹاک مارکیٹ سے 1 کروڑ 62 لاکھ روپے کا سرمایا نکال لیا، جس کے باعث انڈیکس میں گراوٹ دیکھنے میں آئی۔ ایک ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ 249 پوائنٹس کی کمی کے بعد 44 ہزار 551 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔

اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کے معاشی اعشاریے بہتر ہیں اور مستقبل میں اس میں مزید بہتری کا امکان ہے جس سے اسٹاک مارکیٹ بھی بہتر پرفارم کرتی نظر آئی گی۔