پاکستان اسٹاک، 100 انڈیکس 50742 پر بند

Pakistan Stock Exchange

Pakistan Stock Exchange

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مسلسل چوتھا منفی دن رہا، 100 انڈیکس 214 پوائنٹس کمی سے 50742 پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت رجحان سے ہوا، کاروبار کے ابتدائی گھنٹے میں 100 انڈیکس 200 سے زائد پوائنٹس اضافے سے 51202 کی سطح تک کاروبار کیا۔

تاہم جلد اس رجحان میں تبدیلی آئی اور انڈیکس منفی زون میں چلا گیا اور یہ رجحان کاروبار کے اختتام تک برقرار رہا۔

آج مجموعی طور پر 12 ارب روپے مالیت کے 34 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔

کاروبارکے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 9 ارب روپے کم ہوکر 10095 ارب روپے ہوگئی۔