پاکستان سٹاک مارکیٹ 6 روز کیلئے بند

Pakistan Stock Market

Pakistan Stock Market

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار جمعتہ الوداع، ہفتہ وار اور عید کی چھٹیوں کے سبب 6 روز تک بند ہوگیا۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق گزشتہ روز جمعتہ الوداع کے احترام میں کاروبار بند رہا۔

اس کے علاوہ ہفتہ وار چھٹیوں کے دو روز بھی تعطیل ہو گی۔

اس طرح عید کی چھٹیوں کے سبب پیر 26 جون سے بدھ 28 جون تک پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار بند رہے گا۔