پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 553 پوائنٹس کی کمی

Pakistan Stock Exchange

Pakistan Stock Exchange

کراچی (جیوڈیسک) ملکی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال کے اثرات پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر نظر آنے لگے۔ صرف ایک روز میں مارکیٹ 553 پوائنٹس کی کمی سے 49 ہزار 214 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔

آج اسٹاک مارکیٹ میں سیمنٹ، اسٹیل اور بینکنگ سیکٹر سمیت آئل مارکیٹنگ اور ریفائنرز سیکٹر کے شیئرز کی مالیت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق ایک طرف تو تیکنیی حوالے سے مارکیٹ ایڈجسٹ ہو رہی ہے تو دوسری جانب سیاسی ہل چل اور ملک میں ہونے والے دھماکوں کے باعث مقامی اور بیرونی سرمایا کار شیئرز کی خریداری کے بجائے اس کی فروخت میں زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں۔