پاکستان سپر لیگ کیلئے کھلاڑیوں کا انتخاب مکمل؛ کئی نامی گرامی کھلاڑی سپلیمنٹری کیٹیگری میں شامل

PSL

PSL

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے لئے کھلاڑیوں کے انتخاب کا دوسرا مرحلہ بھی مکمل ہو گیا جس کے بعد تمام کیٹیگریز کے کھلاڑیوں میں سے کھلاڑیوں کو چنا گیا جب کہ ایسے کھلاڑی جو پوری لیگ میں شرکت نہیں کر سکیں گے انہیں سپلیمنٹری کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔

لاہور میں منعقدہ تقریب کے دوران پی ایس ایل میں شامل 5 فرنچائز نے آج سلور اور ایمرجنگ کیٹیگریز میں سے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔

سلور کیٹیگری سے اسلام آباد یونائٹیڈ نے بابراعظم،سیم بلنگ، عمر امین اورعمران خالد کا انتخاب کیا جب کہ کراچی کنگزنے مشفق الرحیم، سہیل خان، افتخاراحمد، نعمان انوراوراسامہ میر۔ پشاورزلمے نے ڈیوڈ میلن، عبدالرحمان، عامر یامین عمران خان اورشاہد یوسف، کوئٹہ گلیڈیئٹرنے بلال آصف، اسد شفیق، محمد نواز، سعد نسیم، محمد نبی، اور لاہور قلندرز نے قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہرعلی، حماد اعظم، ظفرگوہر، ضیاالحق اورزوہیب خان کا انتخاب کیا ہے۔