پاکستان سپر لیگ، اسلام آباد یونائٹیڈ ایونٹ میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ گئی

PSL

PSL

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان سپر لیگ کا میلہ چار فروری سے یو اے ای میں سجے گا ، اسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیم ایونٹ میں شرکت کے لیے دبئی پہنچ چکی ہے ۔ سپر لیگ میں اسلام آباد یونائٹیڈ کی قیادت پاکستان کے کامیاب ترین کپتان مصباح الحق کریں گے۔

بھارت کے خلاف ٹی ٹوینٹی کرکٹ کی دوسری بڑی اننگز تراشنے والے شین واٹسن یونائٹیڈ کے ائیکون پلئیر ہیں ، بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈرز کو ٹائٹل جتوانے والے ویسٹ انڈین آل راونڈر آندرے رسل بھی وفاقی دارالحکومت کی ٹیم کا حصہ ہیں۔

اپنی اچھال لیتی گیندوں سے بلے بازوں کی نیندیں حرام کرنےوالے محمد عرفان کی خدمات بھی یونائٹیڈ کو حاصل ہونگی ، دورہ نیوزی لینڈ کی دریافت اسٹائلش بلے باز بابر اعظم بھی اسلام آباد کے اسکواڈ میں شامل ہیں۔

بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچانے والے سعید اجمل سپلیمنٹری کیٹگری میں ہیں ، ضرورت پڑنے پر جادوگر اسپنر کو طلب کیا جاسکتا ہے۔