پاکستان سپر لیگ، لاہور کی ٹیم کو جھٹکا، مستفیض الرحمان ایونٹ سے باہر

Mustafizur Rahman

Mustafizur Rahman

لاہور (جیوڈیسک) بنگلا دیشی نوجوان فاسٹ بولر مستفیض الرحمان زمبابوے کے خلاف سیریز میں کندھے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے جسے پی ایس ایل کی لاہور ٹیم کے لیے بڑا نقصان کہا جا رہا ہے۔

بنگلا دیش کی طرف سے دو ٹیسٹ، نو ون ڈے اور سات ٹی ٹوئنٹی میچوں میں نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر کو لاہور ٹیم نے 50 ہزار ڈالر میں خریدا تھا۔ بھارت کے خلاف تباہ کن بولنگ کے بعد سٹار بولر بننے والے مستفیض الرحمان کو بنگلا دیشی بورڈ نے این او سی بھی جاری نہیں کیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق بولر کو آرام کی ضرورت تاکہ وہ ٹی 20 ورلڈ کپ تک ٹیم کو دستیاب ہو سکیں۔