پاکستان سپر لیگ کیلئے پلیئرز کی ڈرافٹنگ اکتوبر میں ہو گی

Pakistan Super League

Pakistan Super League

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی کہتے ہیں کہ پی ایس ایل کا دوسرا ایڈیشن متحدہ عرب امارات میں ہی کھیلا جائے گا۔ پلیئرز کی ڈرافٹنگ دبئی میں ہو گی۔

لیگ کی پانچویں فرنچائز رواں سال ستمبر اکتوبر میں اپنے اپنے پلیئرز منتخب کریں گی۔ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ دوسرے ایڈیشن میں 10 سے 12 نامور کرکٹرز کی شمولیت کا بھی امکان ہے۔ ٹیم کی مالیت 11 سے بڑھا کر 12 کروڑ کر دی گئی ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی سیریز بھی ستمبر اکتوبر میں شیڈول ہے۔ اس لئے یو اے ای میں پلیئرز ڈرافٹنگ کے موقع پر دونوں ممالک کے کرکٹرز بھی موجود ہوں گے۔