پاکستان سپر لیگ میں آج ہوگی پاکستان کے چار کپتانوں کی جنگ

Pakistan Super League Matches

Pakistan Super League Matches

دبئی (جیوڈیسک) لاہور قلندر کے اظہر علی کا مقابلہ کراچی کنگز کے شعیب ملک سے ہوگا تو قومی ٹی ٹوئنٹی کے قائد اور پشاور زلمی کے کپتان شاہد آفرید ی اور ٹیسٹ کیپٹن مصباح الحق کی اسلام آباد یونائیٹڈ آمنے سامنے ہونگی ۔

پہلے میچ میں ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی کی لاہور قلندر کا مقابلہ کراچی کنگز کے شعیب ملک سے ہوگا ۔کس کپتان کا پلہ بھاری ہوگا یہ آج پتا چلے گا۔

لاہور قلندر میں کرس گیل اور ڈیوائن براوو شامل ہیں تو کراچی کنگز کو دلشان ،لینڈل سمنز اور شکیب الحسن کی خدمات حاصل ہونگیں ۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے کھیلا جائے گا ۔

دن کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی کے بوم بوم آفریدی کا مقابلہ ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کی اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے کھیلا جائے گا ۔ ایونٹ کے تمام میچز جیو سوپر براہ راست نشر کرے گا