پاکستان حیران کن لوگوں کا حیران کن ملک ہے، میئر لندن

Boris Johnson

Boris Johnson

لندن (جیوڈیسک) میئر لندن بورس جانسن نے کہا ہے کہ میری سکھ اہلیہ کا تعلق پاکستان کے علاقے سرگودھا سے ہے اوروہ پاکستان کے ٹرپ لگانے پراصرار کررہی ہیں، میں سیاست میں اپنی انتہائی مصروفیات کے باعث ان کی خواہش پوراکرنے سے قاصر ہوں، الیکشن کے خاتمے پر پاکستان کا دورہ کریں گے۔

برٹش پاکستانی دیگر قومیتوں کی طرح ہمارے اقتصادی انجن کے وہیلز ہیں جودن رات سخت محنت کرکے ہمارے ملک کو ترقی دے رہے ہیں، پاکستان اور لندن کے درمیان تجارت کوفروغ دینے کے بہت مواقع ہیں، پاکستان حیران کن لوگوں کا حیران کن ملک ہے، پاکستانیوں کو چاہیے کہ کنزرویٹو پارٹی کو ووٹ دیں۔

تمام مسلمانوں کوانتہا پسند اور دہشت گرد گروپس مثلاً داعش کہنا ناقابل قبول ہے اوراس پورے اندازبیاں کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ وہ سابق ٹوری رکن پارلیمنٹ رحمن چیچی کے ہمراہ ویسٹ لندن میں ایک مسجد کے دورے کے دوران بات چیت کر رہے تھے۔