12واں آل پاکستان انوی ٹیشن لیگ سسٹم شوٹنگ بال ٹورنامنٹ

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فرینڈز شوٹنگ بال کلب میاں چنوں کے زیر اہتمام 12واں آل پاکستان انوی ٹیشن لیگ سسٹم شوٹنگ بال ٹورنامنٹ 24تا 26فروری 2017ء میاں چنوں ضلع خانیوال میں منعقد ہوگا۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان کی صفہ اول کی آٹھ شوٹنگ بال ٹیمیں حصہ لیں گی ۔جن میں بخاری شوٹنگ بال کلب (حیدر آباد) شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو شوٹنگ بال کلب (لاڑکانہ) قاضی شوٹنگ بال کلب (خیر پور ) العثمان شوٹنگ بال کلب (لاہور) فرینڈز شوٹنگ بال کلب (عارف والا) الفرید شوٹنگ بال کلب (ساہیوال ) احمد شوٹنگ بال کلب (چکوال) اور العثمان شوٹنگ بال کلب (اوکاڑہ ) شامل ہیں ٹورنامنٹ کا افتتاح مورخہ 24فروری 2017ء برو زجمعہ میاں چنوں شوٹنگ بال کورٹ پر ہوگا۔

جبکہ ٹورنامنٹ کا میگا فائنل 26فروری بروز اتوار کھلا جائیگا۔
جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر