پاکستان ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کی نمبر ون ٹیم بن گئی

Pakistan

Pakistan

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کی نمبر ون ٹیم بن گئی۔ پاکستان نے نیوزی لینڈ سے پہلی پوزیشن چھین لی۔ کیوی ٹیم بھارت کے خلاف سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ناکام رہی تین میچز کی سیریز میں بھارت نے 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔

قومی ٹیم نے لگاتار پانچ ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کا عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا۔

ٹی ٹوئنٹی ریکنگ میں پاکستان کا پہلا نیوزی لینڈ کا دوسرا نمبر ویسٹ انڈیز تیسرے ،انگلینڈ چوتھے اور بھارت پانچویں نمبر پر ہے۔