پاکستان ٹیم کے کوچ مکی آرتھر کا بھارتی کپتان کوہلی کو بڑا چیلنج

Virat Kohli

Virat Kohli

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو چیلنج دیا ہے کہ وہ پاکستانی بولرز کے سامنے کریز پر لمبی اننگز کھیل کر دکھائیں۔

ان دنوں بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے میچز کی سیریز جاری ہے اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی جنوبی افریقہ کے خلاف ایک روزہ میچز کی سیریز میں مسلسل دو سنچری اسکور کرچکے ہیں۔

مجموعی طور پر ویرات کوہلی ون ڈے میچز میں میں اب تک 34 سنچریاں اسکور کرچکے ہیں۔

ویرات کوہلی کو اس وقت دنیا کا خطرناک بیسٹمین بھی تصور کیا جاتا ہے جو کہ رنز بنانے کی مشین بھی کہلاتے ہیں لیکن اب پاکستان ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے ویرات کوہلی کو پاکستانی ٹیم کے خلاف سنچری اسکور کرکے دکھانے کا بڑا چیلنج دیا ہے۔

مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ بے شک کوہلی شاندار کھلاڑی ہیں اور انہیں دیگر ٹیموں کے خلاف کھیلتے ہوئے اور بڑا اسکور کرتے دیکھنا کافی پرلطف ہوتا ہے لیکن وہ پاکستان بولرز کے سامنے اتنے رنز نہیں بناسکیں گے اور پاکستانی بولرز ان کے رنز بنانے کو مشکل کردیں گے۔

پاکستان کیخلاف ون ڈے میچز میں ویرات کوہلی کی پرفارمنس کا چارٹ — بشکریہ کرک انفو
یاد رہے کہ ویرات کوہلی اب تک پاکستان کے خلاف متاثر کن کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں۔

اپنے کیریئر میں ویرات کوہلی نے پاکستان کے خلاف 12 ون ڈے میچز میں حصہ لیا اور مجموعی طور 459 رنز بنائے۔

وہ پاکستان کے خلاف دو سنچریاں اور ایک نصف سنچری اسکور کرچکے ہیں جبکہ ان کا بہترین اسکور 183 رنز ہے جو انہوں نے پاکستان کے خلاف ہی بنایا تھا۔

مجموعی طور پر پاکستان کے خلاف ان کا بیٹنگ اوسط 45.90 ہے جبکہ اسٹرائیک ریٹ 93.29 ہے۔