پاکستان ٹیم میں اچھا آغاز دینے والے اور بہترین میچ فنشرز نہیں :مکی آرتھر

Mickey Arthur

Mickey Arthur

لیڈز (جیوڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کہتے ہیں کہ پاکستان کے پاس میچ کا تیز آغاز کرنے کے ساتھ ساتھ اچھا اختتام کرنے والے کھلاڑی موجود نہیں ہیں ، انہیں قومی ٹیم کی تمام کمزوریوں کا علم ہے لیکن ون ڈے ٹیم کو ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا۔

انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں مسلسل چوتھی شکست کے بعد قومی ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم میں اس وقت نہ تو میچ کا تیز آغاز فراہم کرنے والے کھلاڑی موجود ہیں اور نہ ہی میچ کے آخر میں جیت دلانے والے، انہوں نے کہا کہ انہیں تمام کمزوریوں کا علم ہے لیکن ون ڈے ٹیم کو ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا۔

قومی ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا مزید کہنا تھا کہ وہ اگلے برس چیمپئنز ٹرافی تک ایک بہتر کم کمبینیشن والی ٹیم بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔ ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی کی کارکردگی پر پاکستانی ٹیم کے کوچ کا کہنا تھا کہ وہ اظہر کی کارکردگی سمیت ڈریسنگ روم میں ان کے رویے اور کھلاڑیوں سے برتاؤ سے بھی مطمئن ہیں۔