پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عید ملن اور جشن آزادی فنکشن کا انعقاد

Zahid Nawaz - Shakeel Ahmed

Zahid Nawaz – Shakeel Ahmed

سوئیٹزرلینڈ (علی جیلانی سے) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عید ملن اور جشن آزادی کی تقریب مورخہ 7 اکتوبر بروز ہفتہ 4 بجے منعقد کی جا رہی ہے جسمیں کثیر تعداد میں پاکستانی فملیز اور سوئیس شہری شرکت کریں گے۔

اس تقریب میں تحریک انصاف کے مقامی رہنما اپنی جماعت کے اغراض و مقاصد بیان کریں گے۔

پاکستانی ملی نغمے، مزاحیہ پروگرام اور بچوں کے مختلف کھیل پیش کئے جائیں گے اس موقعہ پر پاکستانی لزیز کھانوں کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے اور انتظامیہ کمیٹی جناب شکیل احمد جناب عمیر اعوان اور جناب زاہد نواز صاحب دلی مسکراہٹوں کے ساتھ مہمانوں کا استقبال کریں گے۔