پاکستان کی سرحدین غیر محفوظ ہیں، دشمن قوتیں ہم پر حمل آور ہیں، لیاقت بلوچ

Liaqat Baloch

Liaqat Baloch

ََََََََٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان کی سرحدین غیر محفوظ ہیں،دشمن قوتیں ہم پر حمل آور ہیں، کرپٹ مافیا کو لگا م ڈالنے قومی معیشت کو کرپشن سے نجات دلانے کے لئے عوام عدالت کے مضبوط فیصلے کی توقع کر رہے ہیں،بھارت افغانستان کی سر زمین کو امریکہ کے ایما پر دہشت گردی کے لئے استعمال کر رہا ہے،ولی خان یونیورسٹی میں ہونے والا واقعہ المناک اور ہولناک ہے،ذمہ دار سیکولر اور بے دین حکمران ہیں،واقعہ کی عدالتی سطح پر تحقیقات ہونی چاہیں،سوشل میڈیا کوجس طرح بدترین طریقہ سے استعمال کیا جارہا ہے اسکی مثال تاریخ میں نہیں ملتی ، ان خیالات کا اظہار انھوں نے واہ کینٹ کے مقامی ہوٹل میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ، اس موقع پر امیر ضلع شمس الرحمن سواتی ، پروفیسر وقاص ، ڈاکٹر محمد کمال ، ثاقب صدیقی ، راجہ حبیب الرحمان ، ڈاکٹر مسعود احمد خان ،بھی موجود تھے،لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ وفاق اور صوبوں کے مابین نوار کشتی ولی خان یونیوسٹی میں روما ہونے والے المناک واقعہ کا شاخسانہ ہے، لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ پانامہ کے عدالتی فیصلے پر جس طرح تاخیر ہورہی ہیاس سے عدالت کی ساکھ متاثر ہورہی ہے،لوگوں کی توقع ہے کہ کرپشن بے نقاب ہوگی،عوام عدالت کے فیصلے کے منتظر ہیں،پانامہ فہرست میں شامل تمام افراد کا مقدمہ منطقی انجام تک پہنچنا چاہئے،جماعت اسلامی ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لئے کرپشن فری تحریک جاری رکھے گی۔

انھوں نے کہا کہ انتخابات کے لئے ضروری ہے کہ مردم شماری طے شدہ اور متعین وقت تک مکمل ہونی چاہئے،تاکہ حلقہ بندیاں انصاف پر مبنی اور میرٹ پر بنائی جائیں،انتخابی اصلاحات میں بلاجواز تاخیر کی جارہی ہے،شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کے لئے الیکش کمیشن کو مکمل طور پر بااختیار بنایا جائے،انھوں نے کہا کہ مقددر بگڑا ہوا اشرافیہ ملکی وسائل پر قابض ہے،جمہوریت پر مسلسل شب خون مارا جارہا ہے،بجلی ، تیل اور گیس کا بحران پتداواری لاگت کو بڑھا رہا ہے،زراعت اور صنعت دم توڑ رہی ہیں،سی پیک کے جو ثمرات عوام کو بتائے جارہے ہیںموجودہ ملکی حالات میں اسکی افادیت بھی کم ہوتی جارہی ہے،انکا کہنا تھا کہ سفارتی محاز پر ہندوستان کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے،حکومت دعوے تو بڑے بڑے کر رہی ہے مگر عمل ناپید ہے،جماعت اسلامی نظریاتی محاز کی حفاظت ، اور کرپٹ نظام سے نجات کے لئے آمدہ الیکشن میں دینی جماعتوں کے اتحاد سے الیکشن میں آئے گی،انکا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ فرماتے ہیں کہ پختونوں کے شناختی کارڈ بلاک ہونے کا معاملہ سیاست نہیں بلکہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے،انکا کہنا تھا کہ جو پاکستان کے شہری ہیں انھیں انکے جمہوری حق سے محروم کرنا غیر جمہوری اور آمرانہ روش ہے،حکومت کو اس پر نظر ثانی کرنی چاہئے۔

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا0300-5128038