پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم اقدامات کئے :جنرل جون کیمبل

US Army

US Army

کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں امریکی فوج کی کمانڈ سے سبکدوش ہونے والے جنرل جون کیمبل نے کہا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ سال دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم اقدامات کئے ۔

واشنگٹن میں آرمڈ سروسز کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے جنرل جون کیمبل نے کہا کہ گز شتہ سال دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات کےنتیجےمیں بڑی تعداد میں انتہا پسند بھاگ کر افغانستان آگئے۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف، بہت جرات مند اور دلیر ہیں ،جن کی بدولت فوجی آپریشن میں یہ اقدامات کئے گئے۔

جنرل کیمبل نے کمیٹی کو بتایا کہ پاکستان اور افغانستان مل کر کام کر رہے ہیں ،دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان مشترکہ دشمن سے نمٹنے پر بات چیت ہوتی ہے۔

امریکی کمانڈر نے کہا کہ انہوں نے دونوں افواج کے درمیان تعاون بڑھانےکی ضرورت پر زور دیا ہے،کیونکہ پاکستان اور افغانستان میں ایسی بہت جگہ ہے،جس پر حکومتوں کی عملداری نہیں ہے۔

یہ برسوں سے مسئلہ رہا ہے،اس کا ایک ہی راستہ ہے کہ ہم دشمن سے لڑنے کے لئے افغان فورسز کی صلاحیت میں اضافہ کریں ۔