پاکستان دہشتگردی کے خطرے سے بخوبی واقف ہے،امریکا

John Kirby

John Kirby

واشنگٹن (جیوڈیسک) پاکستان دہشت گردی کے خطرے سے بخوبی واقف ہے اور دہشت گرد گروپوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کے لیے پرعزم ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کہتے ہیں امریکا بھی چاہتا ہے پٹھان کوٹ حملے کی مکمل تحقیقات کی جائے۔واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان دہشتگردی کا شکار ملک ہے اور اسلام آباد دہشتگردی کے خطرے سے بخوبی آگاہ ہے۔ پاکستان نے پہلے ہی واضح کردیا ہے کہ دہشتگرد گروپوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشن کا حصہ ہے۔

جا ن کربی کا کہنا تھا دہشت گردی علاقائی چیلنج ہے ،اس سے نمٹنے کے لیے علاقائی سطح پر عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ امریکا چاہتا ہے کہ پاکستان بھی ان اقدامات کا حصہ ہو۔

ایک سوال کے جواب میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا اوباما انتظامیہ پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات سے متعلق پاکستانی حکام سے رابطے میں ہے۔ تفتیش مکمل ہونے کے بعد اصل صورتحال واضح ہو جائے گی۔