پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ میں تنزلی

Pakistani Team

Pakistani Team

دبئی (جیوڈیسک) آئی سی سی نے دہلی ٹیسٹ کے اختتام پر نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی۔ بھارت کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز تین صفر سے ہارنے کے باوجود جنوبی افریقہ بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔

ہوم سیریز میں کامیابی سمیٹ کر بھارت نے دوسری پوزیشن حاصل کر لی جبکہ پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ میں تنزلی ہو گئی۔ قومی ٹیم تیسری سے چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئی۔ انگلینڈ کے ہاتھوں کلین سویپ ہونے کے بعد پاکستان ٹی ٹوینٹی میں بھی دوسری پوزیشن کھو چکا ہے۔ قومی ٹیم ون ڈے رینکنگ میں بھی بنگلہ دیش سے نیچے آٹھویں پوزیشن پر ہے جبکہ کرکٹ بورڈ کے کرتا دھرتا سب اچھا کی رٹ لگائے ہوئے ہیں۔