پاکستان کے ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز نے بھارتی مصنوعات کو مات دے دی

Pakistan Textile

Pakistan Textile

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان ٹیکسٹائل مصنوعات دنیا بھر میں مشہور ہے جی پلس کا اسٹیٹس ملنے کے بعد دو سال میں پاکستان کے ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز نے بھارتی مصنوعات کو مات دے دی ہے اور یورپی یونین کی 37 مارکیٹوں سے بھارتی ایکسپورٹر کا حصہ چھین کر ان کی چھٹی کر دی ہے۔

بھارتی ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کسی صورت پاکستانی مصنوعات کا مقابلہ نہیں کر پا رہے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز نے اس عظم کا اظہار کیا ہے کہ اگر حکومت کی جانب سے گیس کی بلا تعطل فراہمی جاری رہی تو اگلے پانچ سال میں ٹیکسٹائل برآمد دگنی ہو جائے گی۔