زمین ڈاٹ کام نے 7 ہزار مربع فٹ پر محیط اپنے نئے دفتر کا بلیو ایریا اسلام آباد میں آغاز کر دیا

Islamabad Office - Inside

Islamabad Office – Inside

اسلام آباد: پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ پورٹل زمین ڈاٹ کا م نے اسلام آباد کے مصروف ترین کاروباری علاقے بلیو ایریا میں اپنے نئے دفتر کا آغاز کر دیا ہے۔بلیو ایریا اسلام آباد کا معروف ترین کاروباری علاقہ ہے جہاں کئی کارپوریٹ دفاتر موجود ہیں۔

زمین ڈاٹ کام کا جڑواں شہر وں میں ایک اور دفتر بحریہ ٹاؤن میں پہلے سے فعال ہے ۔ بلیو ایریا اسلام آباد میں کھلنے والا یہ نیا دفتر زمین ڈاٹ کام کے پھیلاؤ ، بڑھتے ہوئے کام اور صارفین کی خدمات کو بہتر طریقے سے سر انجام دینے میں معاون ثابت ہوگا۔ زمین ڈاٹ کام کو یہ دفتر کھولنے کی ضرورت اس لئے بھی پیش آئی کہ شہر میں اس کے ملازمین کی تعدادادارے کے بڑھتے ہوئے کام کے پیش نظر گزشتہ دو سالوں میں سو فیصد بڑھ چکی ہے۔

Islamabad Office - Inside

Islamabad Office – Inside

زمین ڈاٹ کام کا یہ نیا دفتر ’دین پولین ‘میں واقع ہے جو کہ بلیو ایریا میں داخل ہوتے ہوئے پہلی کاروباری منز ل ہے۔ یہ نیا دفتر 7 ہزار مربع فٹ کے وسیع رقبے پر محیط ہے ۔ زمین ڈاٹ کام کا معروف لوگو بھی عمارت کی پیشانی پر جلی انداز میں آویزاں ہے جو کئی میل کے فاصلے سے واضح نظر آتا ہے ۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے ریجنل ہیڈ(شمال ) حسن دانش نے کہا کہ زمین ڈاٹ کام نے گزشتہ سالوں میں اپنی انتھک محنت اور شفافیت سے لوگوں میں اعتماد قائم کیا ہے ۔اُن کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے لوگوں کے ساتھ منفرد طریقے سے جُڑے ہوئے ہیں اور وہ ہماری ویب سائٹ سے اپنی زندگی کا سب سے اہم فیصلے،یعنی گھر کی خریداری ، میں معاونت حاصل کرتے ہیں۔

Islamabad Office - Inside

Islamabad Office – Inside

انہوں نے کہا کہ زمین ڈاٹ کام اس علاقے میں تیزی سے اپنی کاروباری سرگرمیوں کو وسعت دے رہا ہے ، یہی وجہ ہے کہ ہماری افرادی استطاعت میں گزشتہ سالوں میں سو فیصد اضافہ ہوا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ اس نئے اور وسیع دفتر سے جہاں ہمیں اپنے امور بہتر طور پر سر انجام دینے میں مدد حاصل ہوگی وہیں ہمارے معزز صارفین کیلئے ہم تک رسائی حاصل کرنا مزید آسان ہو جائے گا۔

زمین ڈاٹ کام پاکستان کا اولین پراپرٹی پورٹل ہے جس کو ماہانہ پچاس لاکھ سے زائدلوگ وزٹ کرتے ہیں۔ادارے کے ساتھ12,500 رئیل اسٹیٹ ایجنسیاں کام کر رہی ہیں جبکہ ماہانہ اس ویب سائٹ پر 4 لاکھ سے زائد نئی لسٹنگز شامل کی جاتی ہیں۔