شریعت قائم کرنے کے لئے قرآن کی پیروی کرنی ہوگی، محمد یوسف

M.Yousuf

M.Yousuf

کراچی (پ ر) جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی ضلع وسطی محمد یوسف نے کہا ہے کہ قرآن مجید انسانوں کے لئے کامیابی کا راستہ ہے۔ دین حق کی دعوت دینا انبیاء کا مشن ہے۔ جماعت اسلامی کی تبلیغ کا مقصد جنت پانا ہے۔ رمضان المبارک میں اللہ کی عبادت کرکے دوزخ کی آگ سے بچا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارتھ ناظم آباد زون کی یوسی 23میں دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر امیر زون اویس یاسین سمیت دیگر نائب امراء زون بھی موجود تھے۔ محمد یوسف نے کہا ہیرمضان کا مہینہ نیکیوں کا موسم بہار ہے۔ جس کی ایک رات ہزار مہینوں سے بہتر ہیجو اندھیروں سے روشنی کی طرف لانے والی کتاب ہے۔ اللہ نے فرمایا کہ ہم نے قرآن نازل کیا ہے اور ہم ہی اس کی حفاظت کریں گے۔ لاکھوں حفاظ رمضان میں قرآن سنا رہے ہیں۔ اللہ نے قرآن کو حفاظ کے سینوں میں محفوظ کر دیا ہے۔ رمضان انسان میں تقویٰ پیدا کرتا ہے اور اللہ کو تقویٰ بہت پسند ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس میں پاکستانیوں کے بہت تھوڑے نام آئے ہیں جبکہ 90فیصد گوری چمڑی والے یورپ اور امریکہ کے لوگ شامل ہیں۔ یہ ہارورڈ اور آکسفورڈ اور کیمبرج جیسے تعلیمی اداروں کے پڑھے ہوئے لوگ ہیں۔ ترقی کی دنیا دھوکہ اور فریب کے سوا کچھ نہیں ہے۔ امریکہ جیسے ملک میں ہر منٹ میں پچیس عورتوں کی عزتیں لٹتی ہیں۔گلوبل دنیا میں تاریکی ہے۔ لوٹ مار ہے۔ پاکستان جیسے ملک میں حکومت اور تمام ادارے کرپشن میں مبتلا ہیں۔ روزانہ بارہ ارب روپے کی کرپشن ہوتی ہے۔ اس کرپشن کی وجہ سے پانی، بجلی، تعلیم اور صحت جیسی بنیادی سہولتیں میسر نہیں ہیں۔ انسانوں کا بنایا ہوا نظام نافذ ہے۔ جس نے لوٹ مارکا بازار گرم کر رکھا ہے۔کسی دینی اور مذہبی رہنما کا نام پاناما لیکس میں موجود نہیں ہے۔س یکولر اور لا دین لوگوں کے نام پاناما لیکس میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر اللہ کا نظام اس ملک میں نافذ ہو جائے تو پاکستان خوشحال ترین ملک بن جائے گا۔ماہ رمضان کو خیر و برکت کا مہینہ قرار دیا گیا ہے۔یہ خیر خواہی کا مہینہ ہے۔یہ صبر کا مہینہ ہے۔بڑا بدنصیب ہے وہ شخص جس کو رمضان کا مہینہ ملے اور وہ اپنی مغفرت نہ کروا سکے#