پاکستان اور ترکی کی دوستی پہاڑوں سے بھی مضبوط ہے: ترک سفیر بابر گرگین

Pakistan and Turkey Flags

Pakistan and Turkey Flags

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان میں ترکی کے سفیر صادق بابر گرگن کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ترکی کی دوستی پہاڑوں سے بھی مضبوط ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ترکی کے ساتھ باہمی اشتراک کے متعدد منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔

لاہور میں پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارتی روابط بہتر کرنے کے لیے گول میز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، ترک سفیر نے اپنے خطاب میں لاہور میں ترک قونصل جنرل کے تقرر کا اعلان کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کی تہذیب، ثقافت اور روایات میں بہت مماثلت ہے، وزیر اعلیٰ شہباز کی قیادت میں دونوں ملکوں کے تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔

اس موقع پر پنجاب کے وزیر سرمایہ کاری چودھری شفیق کا کہنا تھا کہ ترکی کی جدید ٹیکنالوجی اور منصوبوں سے فائدہ حاصل کر رہے ہیں۔