پاکستان نے ترکی میں بغاوت کی کوشش کی شدید مذمت کی ہے

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان کی اعلی قیادت نے ترک وزیر خارجہ سے رابطہ قائم کرتے ہوئے اپنے بھر پور تعاون اور حمایت کا اعادہ کیا ہے پاکستانی وزیراعظم نواز شریف نے ترکی میں فوجی بغاوت کی کوشش کی سختی سے مذمت کی ہے

انہوں نے کہا ہے کہ ہم جمہوری ترک حکومت کے شانہ بشانہ ہیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے ترک وزیر خارجہ سے رابطہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے ترکی میں فوج کے ایک اقلیتی ٹولے کی جانب سے حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا ہے کہ حکومتِ ترکی قلیل مدت میں حالات پر قابو پا لے گی۔

پاک وزیر خارجہ خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جس بہادری سے ترک عوام نے فوجی بغاوت کی کوشش کو ناکام بنایا ہے میں انہیں سلام پیش کرتا ہوں، دوسروں کو بھی اس سے سبق سیکھنا چاہیے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی ترکی میں فوجی بغاوت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کی عوام نے جس بہادری اور ہمت کا مظاہرہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔ ترک دفترِ خارجہ نے برادر ملک پاکستان کے اظہار یکجہتی کو توقع کے عین مطابق پانے کا اعلان کیا ہے۔