پاکستان اقوام متحدہ کی رپورٹ سے فائدہ اٹھائے۔ ایم آر پی

Terrorism

Terrorism

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں دہشتگردی کی بڑی وجہ افغانستان کا سیاسی عدم استحکام اور افغان حکومت کی وہ ناقص کارکردگی ہے جس کا پول اقوام متحدہ کی 14 فروری کی رپورٹ نے کھول دیا ہے۔

محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد وچیئرمین امیرپٹی نے کہا ہے کہ افغانستان کے حوالے سے اقوام متحدہ کی رپورٹ یہ بتارہی ہے کہ کابل میں کوئی عوامی حکومت نام کی چیز نہیں ہے بلکہ امریکی سرپرستی تشکیل کردہ کمزور حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکامی کے ساتھ عوامی خدمت کے ویژن سے بھی محروم ہے۔

اگر نیٹو و امریکی افواج افغانستان میں موجود نہ ہوتیں تو شاید اب تک طالبان تخت کابل کا مکمل انتظام سنبھال چکے ہوتے اسلئے پاکستان کیلئے افغانستان کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو اپنے دامن سے دھونے کا یہ بہترین موقع ہے کیونکہ پاکستان میں آپریشن ضرب عضب کے باوجود دہشتگردی کے واقعات کا تسلسل افغان حکومت کی یہی کمزوری ہے جس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے بھارت نے افغان سرزمین سے ہم پر دہشتگردی کا جہنم کھول رکھا ہے۔