پاکستان کا امریکی سفارتخانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی پر اظہار تشویش

Khawaja Asif

Khawaja Asif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکی اقدام سے دو ریاستوں کا حل دفن ہو جائے گا۔ ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کہتے ہیں ایسے اقدامات عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، پاکستان فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے، فلسطین کو آزاد اور مضبوط ریاست کا درجہ دیا جائے۔

عالمی رہنماؤں نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ امریکی اقدام سے خطے میں کشیدگی بڑھے گی۔ معاملے پر 9 دسمبر کو عرب لیگ جبکہ 13 دسمبر کو او آئی سی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ، چین، برطانیہ، سعودی عرب اور ایران نے بھی شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ پوپ فرانسس نے بھی امریکی فیصلے پر اظہار تشویش کیا ہے۔ فلسطین میں ٹرمپ کی تصاویر نذر آتش کی جا رہی ہیں۔