پاکستان اور ازبکستان کے درمیان دہرے ٹیکسوں سے بچاؤ کیلیے پروٹوکول پر دستخط

Nawaz Sharif And Islam Karimov

Nawaz Sharif And Islam Karimov

تاشقند (جیوڈیسک) پاکستان اور ازبکستان کے درمیان دہرے ٹیکسوں سے بچاؤ کے لئے پروٹوکول پر دستخط ہوگئے۔

ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں وزیراعظم نوازشریف اور تاجک صدر اسلام کریموف کے درمیان ملاقات ہوئی جس کے دوران دوطرفہ امور سمیت خطے اور عالمی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پروزیراعظم نوازشریف اور تاجک صدر نے دونوں ممالک کے درمیان دہرے ٹیکسوں سے بچاؤ کے لئے پروٹوکول پر دستخط کئے۔

بعدازاں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تعلقات کثیرالجہتی ہیں جسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جب کہ خطے میں ازبکستان کا کرداراہمیت کا حامل ہے۔ تاجک صدر اسلام کریموف نے خطے میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی امن پالیسیوں کا خیرمقدم کرتے ہیں اور وزیراعظم نواز شریف کا دورہ باہمی تعاون کو فروغ دے گا۔